کرونا کیسز میں غیرمعمولی اضافہ، اسکول بند، آن لائن تعلیم پھر شروع
ریاض : سعودی عرب ن کرونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے باعث متعدد اسکول دوبارہ بند کردئیے۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح خلیجی ریاست سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سعودی حکام سے دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔
سعودی وزارت تعلیم نے کرونا وائرس کی مہلک وبا پر قابو پانے کےلیے متعدد اسکول بند کردئیے ہیں، وزارت تعلیم کے اعلان کے بعد اسکولوں نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اسکولز پرنسپلز کو اسکولوں کی بندش سے متعلق اختیارات دے دئیے۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے پر اسکولز کو آن لائن کلاسز کا اختیار ہوگا۔
The post کرونا کیسز میں غیرمعمولی اضافہ، اسکول بند، آن لائن تعلیم پھر شروع appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/338m0Df
No comments