Breaking News

پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ ‘اومیکرون’ تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں 708 کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کوروناکا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں کورونا کے 7 سو آٹھ کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار943 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 45ہزار643 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کورونا کے مزید 708 کیسز سامنے آئے، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 1.55 فیصد ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 642 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 تک پہنچ گئی ہے۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 826 ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469 اور بلوچستان میں 33 ہزار 644 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کورونا کی نئی لہر کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ .جینوم سیکونسنگ سےواضح شواہد ملنےلگےہیں کہ اومی کرون تیزی سےپھیل رہا ہے

کی گزشتہ چند ہفتےسےتوقع کی جارہی تھی۔۔۔۔اب جینوم سیکونسنگ سےواضح شواہد ملنے لگے ہیں کہ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے ، ،وائرس کا زیادہ پھیلاؤ کراچی میں ہے۔

اسد عمر نے اپیل کی کہ شہری ماسک لگائیں یہی بہترین تحفظ ہے۔

The post پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ ‘اومیکرون’ تیزی سے پھیلنے لگا، ایک دن میں 708 کیسز رپورٹ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sOuwSr

No comments