کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
کراچی: شہر قائد کے باسی ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج موسم سرد اورخشک رہےگا جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے، شام کے وقت سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بلوچستان میں شدید سردی کا سلسلہ جاری ہے، زیارت میں درجہ حرارت منفی 3،قلات میں منفی 2ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اور خیبر پی کے میں دھند کا بسیرا، موٹر وے کے کئی سیکشن بند
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24گھنٹوں کےدوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی اور ابرآلود مطلع متوقع ہے، زیارت، چمن ،قلعہ عبداللہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
دوسری جانب بارشوں کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نہ چھٹ سکی، کئی مقامات پر دھند کے ڈیر ے ہیں جس کے باعث موٹر وے کے کئی سیکشن بند کردئیے گئے ہیں۔
موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سےبرہان تک ایم ٹو ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک اور ایم تھری فیض پور سےننکانہ تک دھند کےباعث بند ہے۔
The post کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32EmmkU
No comments