Breaking News

بلوچستان: کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوروناوائرس کے کیسز میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 6 مریض رپورٹ ہوئے۔

کورونا آپریشن سیل نے بتایا کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے، تمام کیسز تربت سے رپورٹ ہوئے جبکہ کوئٹہ، چاغی، پنجگور اور خضدار سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

صوبے کے پانچوں اضلاع میں377پی سی اور آر اے ٹی ٹیسٹ کیے گئے۔

آپریشن سیل کا کہنا ہے کہ صوبے میں کیسز رپورٹ ہونے کی شرح1.95ریکارڈ کی گئی۔ فعال کیسز کی تعداد 45رہ گئی اور چھے نئے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

کرونا کیسز پھر بڑھنے لگے، شرح ایک فیصد سے تجاوز کرگئی

صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد33ہزار644ہوگئی۔ بلوچستان میں اب تک 33ہزار233مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 364اموات بھی ہوئیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہوگئی۔

The post بلوچستان: کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/32PUV7x

No comments