عام گھریلو سعودی خاتون کامیاب تاجر کیسے بنی؟ دلچسپ کہانی
ریاض : موجودہ معاشرے میں خواتین کا کردار مردوں کے مقابلے میں کسی طرح بھی کم نہیں، وہ ایک جانب گھریلو ذمے داریاں پوری کرتی ہیں تو دوسری جانب ملازمت یا کاروباری فرائض میں بھی نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
خواتین کو بااختیار بنانا کافی بحث کا موضوع رہا ہے۔ اگرچہ بہت سے لوگوں کو خواتین کو ابھرتے ہوئے اور ان کی حقیقی صلاحیتوں تک پہنچنے کے خیال سے تسلی حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن ایک بڑی اکثریت خواتین کی ہے جو ثقافت اور معاشرے سے اصولوں سے بالاتر ہوکر لڑ رہی ہیں۔
آج ہم آپ کو ملاتے ہیں ایک ایسی سعودی خاتون سے جنہوں نے دنیا کو بتادیا کہ جو کام لگن اور محنت سے کیا جائے تو کامیابی قدم چوم لیتی ہے۔
کچھ ایسے ہی گھریلو سجاوٹ کے شوق نے ایک سعودی خاتون کو کامیاب تاجر و صنعت کار بنا دیا، شوق ہی شوق میں فرنیچر سازی کے کام کا آغاز کیا جو اب مملکت کی سب سے بڑی فرنیچر تیار کرنے والی فیکٹری میں تبدیل ہوگیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کامیاب صنعت کار سعودی خاتون کوثر الدلیبی نے بتایا کہ بچپن سے ہی انہیں گھریلوسجاوٹ کا بے حد شوق تھا۔
اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے کمروں کو مختلف اشیاء سے سجایا کرتی تھی، ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انٹیرئیر ڈیکوریٹر کے طور پر پڑھائی جاری رکھنے کی کوشش کی مگر اس وقت اس میدان میں اعلیٰ تعلیم کی سہولت نہیں تھی جس کی وجہ سے "معاشیات” کے شعبے کو منتخب کیا۔
معروف صنعت کارسعودی خاتون کوثر کا مزید کہنا تھا کہ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد میں یکسو ہوکرڈیکوریشن کی فیلڈ میں آئی جس کے بعد فرنیچر کے میدان کو اختیارکیا۔
ابتدا میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا مگر اپنے شوق کے ہاتھوں ہر مشکل کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا جس کا نتیجہ آج سعودی عرب کی سب سے بڑی فرنیچر سازی کی فیکٹری کے طور پر سب کے سامنے ہے۔
The post عام گھریلو سعودی خاتون کامیاب تاجر کیسے بنی؟ دلچسپ کہانی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3tU4NJ4
No comments