Breaking News

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے بعد مزید مقامات سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور نئے کیس سامنے آنے پر مزید گلیوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 20 سے زائد تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد متاثرہ گلیوں کو سیل کرنے کا سلسلہ برقرار ہے اور ڈی ایچ او نے انتظامیہ کو مزید 20گلیاں سیل کرنےکی سفارش کی ہے۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں کوروناسرویلنس کاعمل جاری ہے مختلف علاقوں میں کوروناکیسزرپورٹ ہو رہے ہیں اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں اس لیے شہری کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدر آمد کریں۔

جی الیون ٹوکی گلی نمبر 72،جی سکس ون تھری گلی 48، جی ٹین ٹوکی گلی نمبر 30، جی ٹین تھری گلی 53، سیکٹر آئی ایٹ ٹوکی گلی نمبر 49، 58سیل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکٹر آئی ایٹ تھری کی 57،59،77گلیاں، سیکٹرآئی ایٹ فور کی 91،95، 96گلیاں، ڈی یچ اے ٹو سیکٹر اےگلی 4، سیکٹر بی گلی 21، ڈی ایچ اے ٹو سیکٹر جی لین نمبر 7کی 8، 12، 17گلیاں سیل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3nUfkjx

No comments