عوام ہوجائیں ہوشیار، سردی کی ایک اور لہر آنے کو ہے تیار!
سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے مملکت کے بیشتر علاقوں میں سردی کی ایک اور لہر آنے کا امکان ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے پیشگوئی کی ہے کہ ابھی موسم سرما کے دو ماہ باقی ہیں اور آئندہ ہفتے مملکت کے بیشتر علاقوں میں سردی کی ایک اور لہر آئے گی۔
قومی مرکز کے ترجمان نے کہا کہ اس بات کا قومی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے مملکت کے بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت کم ہوگا تاہم اس دوران ساحلی مقامات کا موسم نسبتاْ معتدل رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں دوپہر کے وقت درجہ حرات میں کچھ اضافہ ہوگا تاہم عموماْ دوپہر کے وقت موسم مناسب رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مملکت کے بیشتر علاقوں خصوصاْ شمالی علاقوں میں ان دنوں درجہ حرارت غیرمعمولی طور پر کم ہوکر منفی کی حدوں کو چھوچکا ہے اور یہ صورتحال توجہ طلب ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں موسم سرما میں اتنی شدید سردی پڑی ہے کہ نلوں میں پانی ہی نہیں آنکھوں میں آنسو بھی جمنے لگے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: شدید سردی میں اونٹ کے آنسو جم گئے
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yiGo1ts5k
No comments