Breaking News

طورخم سے 8 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ منشیات ضبط

پاکستان کسٹمز  نے طور خم سے 8 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ منشیات ضبط کرلیں۔

ایف بی آر کی جانب سے جارہ کردہ اعلامیہ کے مطابق کلکٹریٹ اپریزمنٹ پشاور طورخم نے افغانستان سے آنے والے ٹرک کو پکڑا جس سے 160 کلو چرس، 15.50 کلو افیون اور 6.5 کلو کوکین برآمد ہوئی۔

منشیات ٹرک کے خفیہ خانوں میں رکھی تھی جو اسی  مقصد کے لیے بنائی تھی، ٹرک، منشیات اور گرفتار ڈرائیور کو کسٹم ہاؤس پشاور لایا گیا۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کی ملک میں جاری انسداد اسمگلنگ مہم کو سراہا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایف بی آر اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

گزشتہ ماہ 2 جنوری کو طور خم پر افغانستان سے پاکستان آنے والے ٹرک سے 650 کلو منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ضلع خیبر طور خم بارڈر پر کسٹم عملہ نے ملزم کو گرفتار کر کے افغانستان سے پاکستان دا خل ہونے والے ٹرک سے 650 کلو منشیات بر آمد کرلی تھی۔

طور خم بارڈر ایڈیشنل کسٹم کلکٹر محمد طیب کے مطابق کسٹم عملہ نے طور خم بارڈر پر کارروائی کے دوران افغانستان سے داخل ہونے والے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 650 کلو گرام منشیات برآمد کرلیا۔ برآمد کی جانے والے منشیات میں 400 کلوگرام چرس اور 250 کلو گرام افیون شامل ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hOCqGyI

No comments