Breaking News

مبینہ چور کو مرغی ایک لاکھ میں پڑگئی!

لاہور ہائی کورٹ نے مرغی چوری کے  ایک  مقدمے میں ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

محاورہ مشہور ہے کہ زندہ ہاتھی لاکھ کا مرے تو سوا لاکھ کا مگر یہاں تو مرغی ہی ایک مبینہ چور کو حقیقی زندگی میں ایک لاکھ میں پڑ گئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں مرغی چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزم کے وکیل ناصر محمود چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی دفعات قابل سماعت ہیں، مدعی مقدمہ نے مقدمے میں ملزم کو نامزد ہی نہیں کیا لیکن پولیس نے بدنیتی سے مقدمے میں ملوث کردیا لہذا اس کی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک منظور کرلی اور ایک لاکھ روپے کا مچلکہ جمع کروانے کا حکم دیا۔ وکیل کے دلائل سننے کے بعد

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ضلع ناروال کی تحصیل ظفر وال کے رہائشی قربان علی نے مقدمہ درج کرایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ چور رات کے وقت اس کے 3 اصیل مرغ جنکی مالیت 21 ہزار بنتی ہے چوری کرکے لے گئے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی اس کے گھر سے کئی اصیل مرغ اور مرغیاں چوری ہوتی رہی ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے ملزم کی ظفر وال سیشن عدالت سے درخواست ضمانت مسترد کر دی گٸی تھی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ZXetkar

No comments