Breaking News

یورپی یونین کا روسی طیاروں کیلیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

روس کے یوکرین پرحملے کے بعد یورپی یونین نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روسی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر یورپی کمیشن نے روس کے طیاروں کے لیے یورپی یونین کی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر کے مطابق یورپی یونین نے روسی ٹی وی اور خبر ایجنسی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ادھر روس نے یوکرین میں فوجیوں کی ہلاکتوں اور گرفتاریوں کی بھی تصدیق کردی ہے۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک دعویٰ بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں ایک ہزار سڑسٹھ فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ہی نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: پیوٹن نے نیوکلیئر ڈیٹرنٹ فورسز کو حکم دیدیا

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے جوہری افواج کو نیٹو کی دھمکیوں کے جواب میں تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے پوری طرح چوکس اور مستعد رہنے کی ہدایت کر دی۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EsZCv1a

No comments