دبئی میں کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی
دبئی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئیں پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔
دبئی میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق کھلے مقامات پر ماسک کی پابندی ختم کر دی گئی ہے جب کہ بند مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔
اتھارٹی کے مطابق وہ افراد جو کورونا کے مریضوں سے رابطے میں رہے ان کے لیے آئسولیشن کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے البتہ ان میں کسی قسم کی علامت پائے جانے کی صورت میں وہ آئسولیشن کی پابندی کریں۔
دبئی آنے اور جانے والے مسافروں کے حوالے سے بھی کورونا ایس او پیز میں نرمی کی گئی ہے۔ دبئی آنے والے ایسے مسافر جو ویکسین یافتہ ہوں انہیں کیو آر کوڈ پر مبنی ویکسی نیشن کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔
جب کہ غیر ویکسین یافتہ مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازمی ہوگی جو سفرسے زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل کی ہو۔
غیر ویکسین یافتہ ایسے مسافر جو کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہوں اور یہ عرصہ ایک ماہ سے زیادہ نہ ہو وہ بھی کیو آر کوڈ پر مبنی شفایابی کی رپورٹ پیش کریں گے۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی کرائسز کی اعلٰیٰ کیمٹی نے کورونا کی وبا کے حالات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد فیصلے کیے ہیں۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Jru5oy0
No comments