Breaking News

امارات کے ویکسین شدہ شہریوں کے لیے خوشخبری

متحدہ عرب امارات کے وہ شہری ان 12 افریقی ممالک کا سفر کر سکیں گے جو ویکسین شدہ ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی شدد میں کمی کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں مزید کمی کردی گئی ہے۔ ویکسین شدہ شہری 12 افریقی ممالک کا سفر کر سکیں گے۔

یو اے ای کی سول ایوی ایشن اور نیشنل اتھارٹی فار ایمرجنسی اور کرائسس اینڈ ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے امارات کے ویکسین شدہ شہریوں کو 12 افریقی ممالک کا سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

ان افریقی ممالک میں نمیبیا، جنوبی افریقا، زمبابوے، کینیا، کانگو، تنزانیہ، موزمبیق، لیستھو، ایسواتینی، ایتھوپیا اور بوٹسوانا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 2 فروری کو متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ 19 ویکسین لگانے کا اعلان کردیا گیا تھا جبکہ 12 سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو گزشتہ برس مئی سے ویکسین لگوائی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کووڈ 19 کی فائزر بیونٹیک ویکسین لگانے کا اعلان کیا۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے والدین، ڈی ایچ اے کی ایپ یا واٹس ایپ کے ذریعے بچوں کے لیے کووڈ 19 کی ویکسی نیشن کے لیے پیشگی اپائنٹ منٹ لے سکتے ہیں۔

ڈی ایچ اے نے اس بات پر زور دیا تھا کہ شہریوں اور رہائشیوں کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے اور یہ اقدام کووڈ 19 ویکسین کے ذریعے اس عمر کے گروپ تک تحفظ کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔

5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ڈی ایچ اے کے جن مراکز سے ویکسین لگوائی جاسکتی ہے، ان میں عود ميثا ویکسی نیشن سینٹر، الطوار ہیلتھ سینٹر، المزہر ہیلتھ سینٹر، ندالحمر ہیلتھ سینٹر، المنخول ہیلتھ سینٹر، البصيلی ہیلتھ سینٹر، ندالشبا ہیلتھ سینٹر، زعبيل ہیلتھ سینٹر اور البرشا ہیلتھ سینٹر شامل ہیں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EuIjqVW

No comments