اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ایک بار پھر ناکام
اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
اے ایس ایف کے مطابق دمام جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مقامی کرنسی میں مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافرسے 50ہزار یواے ای درہم برآمد
واضح رہے کہ اے ایس ایف حکام نے گزشتہ ماہ بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بھاری تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4DWv3xI
No comments