حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد: حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے کا اعلان کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بی ایس 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 15 فیصد سپیرٹی الاؤنس میں اضافے کی سفارش کردی گئی ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی ملازمین کو اپنے فنڈز سے الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا، ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
یہ پڑھیں: تنخواہوں میں اضافہ ، فیصل جاوید نے بڑی خوشخبری سنادی
اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن سے چند ہفتے میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کسان اورمزدور کی آمدنی کے ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے، مہنگائی میں کمی آنے کے ساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیاجائے گا، ہیلتھ انشورنس سب کوپہنچائی جارہی ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JjnN4A2
No comments