Breaking News

توکلنا اور ابشر ایپس کا انضمام: حکومت کی اہم وضاحت

سعودی عرب میں توکلنا اور ابشر ایپس کے ضم ہونے سے متعلق اہم وضاحت سامنے آ گئی۔

معاون وزیرداخلہ برائے تکنیکی امور شہزادہ بندربن عبدللہ آل سعود نے واضح کیا ہے کہ توکلنا اور ابشر ایپس کو ضم کرنے کی اطلاعات درست نہیں یہ تجویز سامنے آئی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک شخص کی جانب سے تجویز تھی اس لیے اسے خیال اور تجویز سے زیادہ کچھ نہ سمجھا جائے۔

معاون وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ میرا خیال ہے دونوں ایپس کی اس وقت ضرورت ہے کیونکہ توکلنا ایپ کا دائرہ کار قومی سطح کا ہے جب کہ ابشر ایپ کا دائرہ کار وزارت داخلہ کی خدمات تک محدود ہے۔

ابشر اور توکلنا ایپ کو ضم کرنے پر غور، سہولیات کیا ہوں گی؟

ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری معاملات انجام دیے جاتے ہیں جبکہ توکلنا ایپ کرونا وائرس کی وبا کے دوران جاری کی گئی تھی جس کا مقصد سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کرونا وائرس کے بارے میں مطلع کرنے کے علاوہ کرونا ٹیسٹ اور ویکسی نیشن کا ریکارڈ رکھنا ہے۔

ایسے افراد جنہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین نہیں لگوائی، ایپ پر ان کا امیون اسٹیٹس نہیں ہوگا جس کی وجہ سے وہ کسی بھی سرکاری و نجی ادارے کے علاوہ عوامی مقامات اور مارکیٹوں میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Se5jzvC

No comments