ملتان ایئرپورٹ پر مسافروں کو لوٹنے والا تین رکنی گروہ گرفتار
ملتان ایئرپورٹ پر سی اے اے اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اے اے اور اے ایس ایف نے ملتان ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کی اور مسافروں کو مختلف بہانوں سے لوٹنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
گروہ جدہ سےملتان پہنچنےوالےمسافروں کولوٹنےکی کوشش کررہا تھا جب کہ اسی گروہ نے رواں ماہ 6 فروری کو بھی بیرون ملک سے آنے والے مسافرسے35ہزاردرہم لوٹےتھے۔
اے ایس ایف ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران تینوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اے ایس ایف اس سے قبل بھی ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر کارروائیاں کرکے منشیات اور منی لانڈرنگ کی کوششیں ناکام بنا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: ملتان ایئر پورٹ : اسمگلر کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
گزشتہ سال اے ایس ایف نے ملتان ایئرپورٹ پر اسمگلر کے قبضے سے ہیروئن برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔
ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی ٹیم نے مسافر کی مشکوک حرکات پر اس کی تلاشی لی ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث مسافر کو حراست میں لے لیا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0k6dClI
No comments