لاہور:علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
لاہور: شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پنجاب میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے، جس کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ شیڈول متاثر ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نگاہ 500 میٹر رہ گئی جس کے باعث رن وے کو پروازوں کی لینڈنگ کےلیے بند کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق تہران سے آنے والی پرواز ڈبلیو فائیو 1195 تاخیر کا شکار ہے جبکہ دبئی سے آنے والی پرواز ای کے 622 بھی مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکی، اسی طرح ابوظبی سے آنے والی پرواز پی اے 431 تاخیر کا شکار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر
استنبول سے پرواز ٹی کے 714 کی آمد میں تاخیر ہوئی، کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 تاخیرہوئی جبکہ مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 اور ریاض جانے والی پرواز پی کے 9725 تاخیر کا شکار ہے۔
ادھر پنجاب کے میدانی علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں ہے، اہم شاہراہوں پر دھند سے حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک محدود ہونے کے باعث ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GBuxi9e
No comments