Breaking News

سروں کی ملکہ لتا منگیشکر چل بسیں

بولی وڈ میں چھ دہائیوں سے اپنی بے مثال اور جادوئی آواز میں 20 سے بھی زائد زبانوں اور 30 ہزار سے بھی زیادہ نغموں کو اپنی آواز دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے والی موسیقی کی دیوی لتا منگیشکر چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئیں، لتامنگیشکر کی بہن اوشامنگیشکر نےان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لتامنگیشکر کرونا وائرس میں مبتلا تھیں اور ایک ماہ سےآئی سی یو میں تھیں، اس سے قبل وہ نمونیہ کا شکار ہوئیں تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتامنگیشکر نے1939میں فلم سیوا سےفنی سفرکاآغاز کیا، سروں کے بادشاہ محمد رفیع کےساتھ گایا انکاہرگانا امرہوا، 2001میں لتامنگیشکر کو اعلیٰ ترین سول اعزازبھارت رتن سےبھی نوازاگیا۔

بریچ کینڈی اسپتال میں لتا منگیشکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرتیت سمدانی نے میڈیا کو بتایا کہ لتا منگیشکر کا صبح 8.12 بجے انتقال ہوا، کرونا سے متاثرہ ہونے پر مسلسل 28 دنوں تک داخل اسپتال رہنے کے بعد ان کے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑدیا تھا۔

لتا منگیشکر کے انتقال کی خبر سن کر ان کے مداح سوگ میں ڈوب گئے ہیں۔

بھارتی صدر و وزیراعظم کا اظہار افسوس

بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے لتامنگیشکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لتامنگیشکر نےرانی بن کرہندی فلم انڈسٹری پرراج کیا، ان کی آواز خاموش ہوگئی لیکن ان کے سر گونجتےرہیں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی لتا منگیشکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں مودی کا کہنا تھا کہ لتا منگیشکر کےانتقال پر غم زدہ ہیں، وہ ایسا خلاچھوڑ گئی ہیں جسے کوئی پر نہیں کر سکتا۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/py5soJX

No comments