Breaking News

پولیس کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

کوئٹہ میں سب انسپکٹر ٹریفک پولیس کی گاڑی کو مقناطیسی بم سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ترجمان کے مطابق تخریب کاروں کا گاڑی کو اڑانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، سب انسپکٹر نے گاڑی بلوچستان یونیورسٹی میں کھڑی کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑی کے نیچے ایک کلو گرام مقناطیسی آئی ای ڈی لگایا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں 2014 میں جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔ ریلوے ٹریک سے پانچ پانچ کلو وزنی دو بم برآمد کر کے ناکارہ بنائے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے موسیٰ کالونی کے قریب نامعلوم افراد ریلوے ٹریک پر بم نصب کر رہے تھے کہ علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے حکام نے ٹریک پر نصب بم سے صرف چند گز کے فاصلے پر راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو روک دیا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/74yin0A

No comments