روس نے نائب امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا
ماسکو: روس نے ماسکو میں تعینات نائب امریکی سفیر کو ملک بدر کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے روس کی جانب سے نائب امرزیکی سفیر ہارٹ گورمین کو ملک بدر کرنے کی تصدیق کردی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم روس سے کہتے ہیں کہ وہ ایسے بلااشتعال اقدامات سے گریز کرے اور بے بنیاد الزامات پر ہمارے سفارتکاروں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے نہ روکے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے روس کے اقدام کو بلا اشتعال قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکا اس حوالے سے جوابی اقدام پر غور کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین کے ساتھ کیشدگی، امریکا نے روس کو خبردار کر دیا
انہوں نے مزید کہا کہ نائب امریکی سفیر بارٹ گورمین کے پاس روس کا قانونی ویزا تھا اور وہ ماسکو میں 3 سال سے تعینات تھے۔
واضح رہے کہ روس کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور نیٹو کی جانب سے خبردار کیا گیا ہےکہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کررہا ہے اور یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتا ہے ۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lBsFM3u
No comments