کراچی: شہری گھروںکی دہلیز پر لٹنے لگے، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی
کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے درجنوں شہریوں کو گھروں کی دہلیز پر لوٹا جاچکا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گھروں کی دہلیز پر شہریوں کو لوٹنے کی درجن سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں۔
اے آر وائی نیوز نے ڈیفنس کی ایک فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں ڈاکوؤں کو ایک شہری کو اس کے گھر کی دہلیز پر لوٹے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری باہر سے آکر اپنے گھر کے دروازے پرآتا ہے لیکن اس سے قبل کہ وہ گھر کے اندر داخل ہو عقب میں موٹرسائیکل پر آنے والے ڈاکو اس تک پہنچ جاتے ہیں۔
تین ڈاکووں نے شہری کو گھیر کر اس کی جامہ تلاشی لیتے ہوئے موزوں تک کی تلاشی لی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہری بینک سے لفافہ لے کر نکلا تھا، ڈاکوؤں کو محسوس ہوا کہ وہ بڑی رقم لے کر نکلا ہے اس لیے اس کا پیچھا کرتے ہوئے گھر تک آئے اور وہاں اس کی جامہ تلاشی لی۔
؎ڈیفنس کی ہی دوسری فوٹیج میں جیولری شاپ اور بینک سے آنے والی خواتین کو بھی ان کے گھر کے باہر لوٹا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران گلستان جوہر، نیوکراچی، ناظم آباد، ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں بینکوں سے نکل کر گھر جانے والے شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر لوٹنے کی ایک درجن سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں۔
وارداتوں کا یہ بڑھتا گراف شہر میں پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UBqht7I
No comments