Breaking News

سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا؟

ریاض: سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ دگنا کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے کی پہلی بار خلاف ورزی کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ جرمانہ ایک لاکھ ریال ہوگا۔

وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ میڈیکل اور کپڑوں والے ماسک لازمی پہنیں اور کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کریں۔

سعودی وزرت داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص بار بار ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: نئی سفری پابندیوں کا اعلان

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے کا مطلب ناک، منہ اور تھوڑی کا مکمل طور پر ڈھانپنا ہوگا، غیر محتاط انداز سے ماسک پہننے والوں کو بھی جرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور اس کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم میں بھی اضافے کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جانب سے ماسک پہننے کی خلاف ورزی نہیں کی جائے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/s3F1e8y

No comments