Breaking News

‘کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے’

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جدیدرجحانات سےآراستہ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے دورہ کراچی میں آرڈیننس سینٹرملیر میں کرنل کمانڈنٹ کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے میجرجنرل سیدشہاب شاہد کو کرنل کمانڈنٹ کےبیج لگائے۔

آرمی چیف نےآرڈیننس کور کی امن وجنگ میں خدمات کوسراہتے ہوئے کور کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کی تعریف کی۔ تقریب میں حاضرسروس اورر یٹائرڈافسران اور جوانوں نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے پی اےایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور بینچ میں ایئروار کورس کے شرکاسےخطاب کیا۔ آرمی چیف نےپاک فضائیہ کےپیشہ ورانہ مہارتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے جدید رجحانات سے متعلق افسران کو خود کو آراستہ کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہا کہ جدیدرجحانات سےآراستہ کرکےجنگ میں بالادستی حاصل کی جاسکتی ہے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینےکیلئے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

بعدازاں آرمی چیف فوجی فاؤنڈیشن پہنچے اور مختلف منصوبوں پر بریفنگ لی۔ سپہ سالار نےمعیاری سروسز فراہم کرنے پر فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کی قومی خزانے میں بھاری زرمبادلہ کی فراہمی کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف کےکراچی پہنچنے پر کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدسعید نےاستقبال کیا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tXH2EVs

No comments