Breaking News

گھریلو ملازماؤں کی ماہانہ اجرت 2 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد، شہری پریشان

سعودی عرب میں گھریلو ملازماؤں نے رمضان المبارک میں ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کردیا، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا مہینہ قریب آتے ہی گھریلو ملازماؤں نے منہ مانگی اجرت مانگنا شروع کردی ہے، رپورٹ کے مطاق گھریلو ملازماؤں کے ماہانہ اجرت میں 200 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں تو گھریلو ملازمائیں 5 ہزار ریال تک ماہانہ اجرت طلب کررہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ملکوں کی گھریلو ملازماؤں کی عام دنوں اور رمضان کی تنخواہوں میں بھی فرق چل رہا ہے۔

رمضان کے لیے ملازمہ کی شہریت اور ریکروٹنگ ایجنسی کے فرق سے مختلف ہوگئی ہے جو 5 ہزار ریال تک پہنچی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مدینہ منورہ، ریاض، جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف ریجن میں ملازماؤں کی عام دنوں میں ماہانہ تنخواہ 1035، 1500، 3000، 3600، 2990 اور 2500 ریال ہوتی ہے جو رمضان المبارک میں بڑھ کر 2773، 4655، 4655، 5000، 3980 ہوگئی ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WUXDqVi

No comments