شیخ رشید آج وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے
اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ میں گورنرراج کی سمری پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی ، جس میں شیخ رشید سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے، جس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کردی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں گورنرراج کے معاملے پر وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کااجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس کی صدارت وفاق وزیرداخلہ شیخ رشید کریں گے۔
اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور سندھ میں امن کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔
گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی ، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی۔
ذرائع کے مطابق خسروبختیارنےشیخ رشیدکی گورنرراج کی تجویزکی مخالفت جبکہ بعض حکومتی رہنما سندھ میں گورنرراج لگانے کے حق میں تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کےخلاف سازش کےشواہدملےہیں، شواہدمیرےپاس ہیں اوروزیراعظم کو بھی پیش کروں گا اور کل دوپہر3بجےاہم پریس کانفرنس کروں گا اور اگر کسی بھی عدالت میں مجھے چیلنج کیا توثبوت سامنے لاؤں گا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P5VRgXu
No comments