سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کےنواحی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فائرنگ کےتبادلے میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں، ہلاک دہشتگرد صوبے بلوچستان میں تخریب کاری کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشتگردوں نے پولیس اور لیویزاہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کی تھی، ہلاک مبینہ دہشت گردوں کے قبضےسے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے تاہم ان کا کس کالعدم تنظیم سے تعلق تھا ابھی پتہ نہ چل سکا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ماہ سی ٹی ڈی پولیس نے سکھر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم قوم پرست جماعت کے 3 دہشتگرد وں کو گرفتار کیا تھا، ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں راشد سولنگی، مہتاب چنا اور عجب تنیو شامل ہیں اور ان سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار
ایس پی کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم قوم پرست جماعت جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) سے ہے اور انہوں نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گردوں نےماضی میں ریلوےٹریک پربم نصب کیے اس کے علاوہ پورٹ قاسم پر چائنیز اور رینجرز کی ریکی کرکے انہیں نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی تھی۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/OUed9Zm
No comments