فضل الرحمٰن کے نواز شریف اور زرداری سے رابطے، عدم اعتماد پر مشاورت
پاکستان ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت مخالف تحریک اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیخلاف اپوزیشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پھر سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے گفتگو پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی اور اس کیلیے اپوزیشن کی نمبر گیم پر بھی بات چیت کی گئی۔
دوران گفتگو عدم اعتماد کیلیے ممکنہ تاریخ اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ فضل الرحمٰن کی نواز شریف سے گفتگو کے دوران تحریک عدم اعتماد پر اب تک ہونیوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عدم اعتماد کیلیے اراکین کی مطلوبہ تعداد پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے سابق صدر آصف علی زرداری سے گفتگو کے دوران گزشتہ روز عوامی مارچ کے دوران ڈرون کیمرے سے زخمی ہونیوالے آصفہ زرداری کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے طویل عرصے بعد دارالحکومت اسلام آباد جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین 10 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qgwMoD2
No comments