طالبان رہنما سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آگئے
کابل: اسلامی امارت افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظرِ عام پر آگئے۔
سراج الدین حقانی کو آج پہلی بار دارالحکومت کابل میں ہونے والی نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا۔ میڈیا کو اس موقع پر کوریج سے نہیں روکا گیا اور طالبان رہنما کا خطاب براہ راست نشر کیا گیا۔
سراج الدین حقانی کو طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد وزیر داخلہ بنایا گیا تھا۔ اس سے پہلے سراج الدین حقانی کی صرف ایک ہی تصویر دستیاب تھی جس میں ان کا آدھا چہرہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا اور انہیں پہچاننا مشکل تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ دہائیوں پر مشتمل ہماری جدوجہد اور واحد آرزو کا مقصد اسلامی نظام کا قیام رہا ہے۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سراج الدین حقانی کی تصویر اور ان کا بیان بھی پوسٹ کیا جس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں ملک چھوڑنے والوں سے عطن واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں، ان کی جان و مال کی حفاظت کی جائے گی اور انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوگا۔
“I call on those who have left the country to return to their homeland; their life and property are protected; no threat will be posed to them.”
HE Sirajuddin Haqani
Minister of Interior
at Police Officers’ Graduation Ceremony. pic.twitter.com/1QTD71QKol— Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) March 5, 2022
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8etbJw5
No comments