Breaking News

او آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد

اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری قیادت کو دعوت پر بھارتی اعتراض مسترد کرتے ہیں، 22 اور 23 مارچ کو او آئی سی اجلاس ہو رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی کی جانب سے کشمیری لیڈر شپ کو دعوت نامہ جاری کیا گیا، بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینے کا جواز نہیں، جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی متعدد قراردادیں ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارتی واویلا جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے کو درست ثابت نہیں کر سکتا، او آئی سی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ او آئی سی نے روایتی طور پر کشمیری قیادت کو شرکت کی دعوت دی، بھارت سے کہتے ہیں کہ او آئی سی کانفرنس میں رکاوٹیں بند کر دے۔

دوسری جانب ملک میں سیاسی عدم استحکام کے باعث اہم برادر ملک کے سربراہ کی او آئی سی اجلاس میں آمد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔

اپوزیشن کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے باعث ذرائع کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں وفد شرکت کرے گا جب کہ شہزادے کی آمد کھٹائی میں پڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ برادر ملک کی جانب سے پیغام بھجوا دیا ہے کہ ایسے حالات میں برادر ملک کے سربراہ نہیں آسکتے، ان حالات میں برادر ملک کے وزیر کی سربراہی میں وفد پاکستان آئے گا۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z3jteVO

No comments