تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلیے حکومت کے پاس کیا آپشن ہیں؟
ارکان کی ضمیر فروشی کے باوجود حکومت جیت کے لیے پُرعزم ہے۔ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکومت کے پاس کیا آپشن ہیں؟
وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی پوزیشن واضح کر دی۔ بابر اعوان نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 63 اے شیشے کی طرح صاف ہے، کسی کو دوسری جماعت میں شامل ہونا ہو تو پابندی نہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ دوسری پارٹی میں شمولیت سے پہلے رکن کو استعفیٰ دینا ہوگا، پارلیمانی پارٹی کوئی ہدایت دے تو رکن تعمیل کا پابند ہوگا۔
مشیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ہے کہ پارٹی کا کوئی رکن اسمبلی میں نہیں جائے گا، پارٹی کے فیصلے کے بعد بحث ختم ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابہام آئین کے آرٹیکل میں نہیں، نیتوں میں فطور ہے جس کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/bAVcEij
No comments