جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ
جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے پیش نظر سندھ حکومت نے مویشی منڈیوں پر فوری پابندی عائد کر دی۔
کراچی کے باڑوں میں دودھ دینے والے جانوروں میں گانٹھ اور پھوڑے والی جلدی بیماری پھیل گئی ہے جلد کی اس بیماری کا وائرس متاثرہ جانور کے تھوک، اڑنے والے کیڑوں کے ڈنک یا کاٹنے سے صحت مند جانوروں میں پھیلتا ہے، متاثرہ جانوروں کو ذبح کرنا اچھا عمل نہیں ہے کیوں کہ یہ وائرس مکھی میں بھی موجود ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں یہ وبا نئی ہے، اس لیے اس کے خلاف مقامی ویکسین تیار نہیں کی گئی، 2021 میں Lumpy وائرس افغانستان اور بھارت میں پھیلا تھا، گانٹھ یا پھوڑے والی جلدی بیماری سے متاثرہ جانور بھینس کالونی اور سپر ہائی وے کیٹل کالونیوں کے باڑوں میں موجود ہیں۔
کراچی: دودھ دینے والے جانوروں میں خطرناک بیماری، کیا انسانوں تک بھی منتقل ہو سکتی ہے؟
محکمہ بلدیات نے صوبے بھر میں تاحکم ثانی مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکشین جاری کر دیا ہے جس میں مویشی منڈیوں کے لائسنس عارضی معطل کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ جانوروں میں لمپی اسکن بیماری پھیلی ہوئی ہے مویشی منڈی سےبیماری زیادہ پھیلنے کا خدشہ ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qHj0tmo
No comments