Breaking News

یو اے ای: ان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہزاروں درہم جرمانہ ہوسکتا ہے

یو اے ای میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے اور کئی قوانین تو ایسے ہیں جنکی خلاف ورزی پر 50 ہزار درہم جرمانہ ہوسکتا ہے۔

خلیجی ویب سائٹ نے ان قوانین کی فہرست جاری کی ہے جن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

1. ایمرجنسی، ایمبولینس، پولیس اور سرکاری قافلے کی گاڑیوں کو راستہ نہ دینا بھی یو اے ای قوانین کے مطابق سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ہزار درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹ ملتے ہیں اس کے علاوہ گاڑی کی ایک ماہ کی ضبطگی بھی ہوسکتی ہے۔ اس کا اطلاق تمام امارات پر ہوتا ہے۔

2. بائیں لائن پر گاڑیوں کو راستہ نہ دینے پر چار سو درہم جرمانہ ہوگا۔

3. گاڑی چلاتے وقت کوڑا باہر پھینکنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ اور چھ بلیک پوائنٹس ہوں گے۔

4۔ سگنل کی لائٹ سرخ ہونے کے باوجود گاڑی گزارنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ، بارہ بلیک پوائنٹس اور ایک ماہ کیلیے گاڑی ضبطگی کی سزا ہوگی لیکن اس سے کڑی بات یہ کہ ابوظہبی میں گاڑی چلانے والوں کو اپنی گاڑی آزاد کرانے کیلیے 50 ہزار درہم دینے ہونگے۔ تین ماہ کے اندر جرمانے کی ادائیگی میں ناکامی کے نتیجے میں اس گاڑی کی نیلامی ہوگی۔

5. شہریوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے گاڑی چلانے پر 2 ہزار درہم جرمانہ، 23 بلیک پوائنٹس اور 60 دن کی گاڑی ضبطگی شامل ہوگی۔

6. گاڑی کو اچانک گھمانے اور سڑک پر اچانک رک جانے پر ایک ایک ہزار درہم جرمانہ اور بالترتیب 4 اور 6 بلیک پوائنٹس ملیں گے۔

اسکے علاوہ اشارہ دیے بغیر لائن تبدیلی، جے واکنگ، سڑک پر فون استعمال کرنے، گاڑی کو خطرناک طریقے سے موڑنے، غیر نامزد علاقوں سے یوٹرن لینے، سڑک پر کندھے سے اوور ٹیکنگ کرنے، رات یا دھند میں بغیر روشنی کے ڈرائیونگ اور بغیر انشورنس گاڑی چلانے پر 400 سے ایک ہزار درہم تک جرمانے اور مختلف بلیک پوائنٹس دیے جائیں گے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/rO8jWgB

No comments