Breaking News

قومی اسمبلی کا غیرمعمولی اجلاس آج ، عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل

تحریک عدم اعتماد کے حوالےسے حزب اختلاف کے مطالبے پر قومی اسمبلی کاغیر معمولی اجلاس آج صبح ہوگا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کردیا ایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کےغیرمعمولی اجلاس کی صدارت اسپیکر اسد قیصر کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے روایات کے مطابق اجلاس کو پی ٹی آئی کے ممبر کی رحلت کے باعث تعزیتی ریفرنس میں تبدیل کرکے ملتوی کئے جانے کا امکان ہے، اس صورت میں اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کا بھی قوی امکان ہے۔

قومی اسمبلی کے غیرمعمولی اجلاس سے متعلق ارکان کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں ایم این ایز، وزرا کے سیکورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کو ساتھ لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اراکین مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے کے پابندہوں گے اور ایم این ایز کو شٹل سروس کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا جائے گا۔ قومی اسمبلی سیشن میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اجلاس کیلئےسیکورٹی کےخصوصی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5vomHUa

No comments