Breaking News

پہلے عدم اعتماد کس کیخلاف آئی گی؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تفصیل بتا دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پروگرام سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آئے گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اپوزیشن بھی تحریک عدم اعتماد سے پہلے جلسہ کرے گی، امن و امان رکھنا حکومت کا کام ہے، اپوزیشن کے تمام ممبران پر نظر ہونی چاہیے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ وقت لیا جائے، زیادہ وقت اس لیے لیا جا رہا ہے تا کہ اتحادیوں کو منالیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد طویل حکومت بنانے کا ارادہ نہیں، اس حکومت کوہٹا کر نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تحریک عدم اعتماد نہیں آ رہی، پنجاب میں عدم اعتماد آتا تو کسی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرتے، پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آئے گا تو پھر دیکھیں گے، پنجاب حکومت تو ویسے ہی ختم ہو جائے گی، ارکان ناراض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک ناکام ہوتی ہے تو سرپرائز ہوگا، تحریک عدم اعتماد کسی غیر آئینی عمل سے ہی ناکام ہوگی، تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/w2VG560

No comments