ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے عددی اکثریت واضح کرنیکا مطالبہ
ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کی عددی اکثریت واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی کا احوال سامنے آگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گورنر سندھ کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے بلکہ پی ٹی آئی سے اس سلسلے میں اپنی عددی اکثریت واضح کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جارہی اتحادی ڈٹے رہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری مشاورت جاری ہے اور ہم فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، کئی آپشن ہیں جو بہتر ہوگا ہم اس پر جائیں گے۔
خالد مقبول نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے اس سلسلے میں اپنی عددی اکثریت واضح کرے اور ثابت کرے کہ اسکے ارکان ممبرز اسکے ساتھ ہیں، کوئی رکن نہیں ٹوٹ رہا۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FiYeRjE
No comments