‘فضل الرحمان کا ایجنڈا اوآئی سی کانفرنس کےخلاف ہے’
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان پر حکومت کا ردعمل آگیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پہلے ہی کہا تھا فضل الرحمان کا ایجنڈا اوآئی سی کانفرنس کےخلاف ہے 15سال بعد اوآئی سی کا اسلام آباد میں اجلاس ان کوہضم نہیں ہو رہا۔
فوادچوہدری نے کہا کہ یہ 23مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا ہم فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔
پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمنٰ کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے پندرہ سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے تئیس مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نبٹنے جانتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 14, 2022
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس میں مداخلت نہیں ہونے دیں گے اجلاس کیلئے دعوت نامے بھیجے جا چکےہیں اسلام آباد میں اوآئی سی اجلاس پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/q9CTiHy
No comments