عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے
نیویارک : انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، ڈبلیو ٹی آئی تیل کی قیمت 105 ڈالر سے تجاوز کرگئی۔
یوکرین پر روسی حملے کے بعد عالمی طاقتوں نے روس پر پابندیاں عائد کیں تو عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 24 فروری کے بعد سے مسلسل خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کا رجحان جاری ہے، جبکہ چین میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہوئی تو خام تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوئی مگر کچھ گھنٹوں بعد ہی قیمت نے دوبارہ اونچی اڑان شروع کردی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 86 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 112 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل بھی 82 سینٹ اضافے کے بعد 105 ڈالر 06 سینٹ پر فروخت ہورہا ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mTsBOba
No comments