وزیراعظم کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچایا ہے،عمران اسماعیل
اسلام آباد : حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی ہے، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔
اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام خالد مقبول صدیقی کو پہنچادیا ہے، انشاءاللہ صبح تک فیصلہ ہوجائے گا۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایم کیوایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کیلئے موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خالد مقبول صدیقی اور ان کے لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے، ہم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے، ہم نے ان کو ایک وزارت آفر کی تھی، اس سے آگے کچھ چاہیں گے تو دے دیں گے، ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں، جس طرح چاہیں گے ایڈجسٹ کر لیں گے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے پاس وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا تھا، ابھی ملاقات میں آفر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ایم کیو ایم وزیراعظم کے پیغام کا آج ہمیں جواب دے گی، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی سے بات کرکے آگاہ کریں گے، امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر اور انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت کھلونوں کی ریڑھی لے کر پھررہی ہے، یہ بھی لے لو وہ بھی لے لو، اپوزیشن وہ چیزیں آفر کر رہی ہے جو ان کے پاس ہے نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنا چاہتی ہے تو وہ ان کی مرضی ہے لیکن دونوں کا اتحاد غیر فطری ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ایم کیو ایم کو دھوکا دیا ہے۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6VTRfr3
No comments