روس یوکرین جنگ، جرمن چانسلر کا نیٹو سے متعلق بڑا دعویٰ
جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کو میزائل فراہمی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کو کبھی بھی میزائل فراہم نہیں کرے گا۔
دنیا کی نظریں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے عالمی طاقتوں پر لگی ہوئی ہیں کہ ان کا اگلا اقدام کیا ہوتا ہے، اسی تناظر میں جرمنی سے خبر آئی ہے جس میں جرمن چانسلر اولاف شولز نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کو میزائل فراہم نہیں کرے گا۔
جرمن چانسلر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیٹو کے یوکرین میں ایسے میزائلوں کی تعیناتی کے منصوبے کے بارے میں فکرمند تھے جو ماسکو کو نشانہ بناسکتے تھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ نیٹو کبھی یوکرین کو میزائل فراہم نہیں کرے گا کیونکہ نیٹو کا کبھی بھی یوکرین میں میزائل نصب کرنے کا کوئی منصوبہ تھا ہی نہیں۔
اولاف شولز نے ساتھ ہی کہا کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد ہم یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے کے فیصلے کو درست اقدام سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیٹو اتحاد یوکرین کی جانب سے نوفلائی زون بنانے کے مطالبے کو مسترد کرچکا ہے۔
مزید پڑھیں: نیٹو نے یوکرین کا مطالبہ مسترد کر دیا
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینزسٹو لٹنبرگ نے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہنگامی ملاقات کے بعد کہا کہ کیف کے مطالبے پر یوکرین میں نو فلائی زون نہیں بناسکتے کیونکہ ایسے اقدامات سے حالات مزید بگڑسکتے ہیں اور پورا یورپ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ImFXPwv
No comments