Breaking News

روس نے گرفتار یوکرینی پائلٹ کے ساتھ کیا کیا؟

روس یوکرین جنگ میں روسی فوج کی جانب سے گرائے جانیوالے طیارے کا قیدی پائلٹ آندرے میکسیموف روسی فوج کے اچھے برتاؤ کے معترف ہوگئے۔

یوکرین میں جاری روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے دوران روسی فوج کی جانب سے یوکرینی فوج کے گرائے جانیوالے Su-25 طیارے کے پائلٹ آندرے میکسیموف جسے قیدی بناکر فوجی اسپتال کے ایک وارڈ میں رکھا گیا ہے نے اسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد روسی مسلح افراد (اے ایف) کے سپاہیوں نے فوری طور پر اس کی مدد کرنا شروع کردی۔

گرفتار یوکرینی پائلٹ کے بقول اگر یوکرین نے یورپی یونین اور نیٹو میں شامل ہونے کی کوشش چھوڑ دی تو روس اور یوکرینی قومیں ایک ساتھ امن کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔

ایک روسی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے یہ بھی کہا کہ وہ روسی فوج کی جانب سے قائم کردہ اس فوجی اسپتال کے وارڈ میں موجود روسیوں میں واحد یوکرائنی ہے۔

میکسیموف نے میڈیا کو بتایا کہ میری گرفتاری کے بعد روسی فوجیوں کا مجھ سے برتاؤ انتہائی اچھا تھا، روسی فوجی بہت مہربان ہیں جو مجھے کہتے رہتے ہیں کہ ہم سب سلاوی لوگ ہیں اور آپ بھی ہمارے اپنے ہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جمعرات کو یوکرین کی مسلح افراج کے سپاہی آرتھر نیتسمیخ نے بھی رضاکارانہ طور پر روسی فوج کے آگے اپنے ہتھیار ڈال دیے تھے جس کے بعد انہیں روسی فوج کی جانب سے اجازت دی گئی تھی کہ وہ اپنے اہلخانہ کو فون کرکے اپنی خیریت سے آگاہ کردیں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pmEubnA

No comments