Breaking News

کرونا وائرس: ایک روز میں 85 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کرونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 85 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 364 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 411 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 707 ہوچکی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 18 ہزار 563 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 79 لاکھ 44 ہزار 584 کووڈ 19 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.45 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 209 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 13 کروڑ 39 لاکھ 16 ہزار 484 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 7 لاکھ 21 ہزار 865 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9WGaRMh

No comments