Breaking News

عمرہ زائرین: وبائی مرض کی کیا صورتحال ہے؟ اہم بیان جاری

سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ مملکت آنے والے عمرہ زائرین میں کسی بھی نوعیت کے وبائی مرض کی تصدیق نہیں ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق وزیر صحت فہد عبدالرحمن الجلاجل نے عمرہ زائرین کی صحت کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فی الحال زائرین میں وبائی مرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں اور زائرین کی صحت و سلامتی ہے جس کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں اور جامع منصوبہ بندی کے تحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ وزارت نے عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 18 ہزار افراد کو متعین کیا ہے رمضان المبارک کے ابتدائی دو عشروں کے دوران 7 ہزار سے زائد زائرین کو طبی خدمات فراہم کی گئی ہے۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CYuc4q8

No comments