Breaking News

”بار بار کہا گیا مراسلے کا ذکر نہ کریں، ابھی چپ کر جائیں“

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے لکھا کہ مبینہ دھمکی آمیز مراسلہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو ایک محب وطن افسر نے خفیہ اطلاع دی، شاہ محمود نے مراسلہ حاصل کیا اور عمران خان تک پہنچایا۔

مزید پڑھیں: حکومتی دباؤ، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ پھر مشورہ دیا گیا کہ ابھی چپ کر جائیں، عمران خان ابھی اس پر بات نہ کریں، بار بار کہا گیا کہ مراسلے کا ذکر نہ کریں۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے، خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی کے اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jVAIMo

No comments