Breaking News

میہڑ آتشزدگی: وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرین کیلیے امداد کا اعلان کر دیا

دادو کی تحصیل میہڑ کے دو دیہات میں خوفناک آتشزدگی سے متاثر ہونے والوں کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امداد کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ گاؤں میہڑ کا دورہ کیا اور متاثرین سے تعزیت کی۔ مراد علی شاہ نے گاؤں میں آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

چیف سیکریٹری کی سربراہی میں چھ رکنی جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔ سیکرٹری داخلہ سندھ بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کمیٹی چھ روز میں نقصانات کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کرے گی، تحقیقات کرائیں گے کہ فائر بریگیڈ کیوں دیر سے پہنچیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جن کے گھر جل گئے ان کو گھر بنا کر دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے متاثرہ گاؤں کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز میہڑ کے دو گاؤں میں خوفناک آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں 140 سے زائد گھر جل گئے تھے۔ آگ نے 9 بچوں کی زندگیاں نگل لیں جب کہ 160 سے زائد مویشی بھی اس واقع میں جل کر ہلاک ہوگئے۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d2yRVYh

No comments