نیٹو افواج روس کے ساتھ تصادم کے لیے تیار نہیں، سابق برطانوی جنرل
لندن : برطانوی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سابق سربراہ جنرل رچرڈ بیرنز نے کہا ہے کہ شمالی بحر اوقیانوس کا اتحاد روس کے ساتھ بڑے پیمانے پر تصادم سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ اس کے لیے تیار نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ اگر یوکرین کے ایک بڑے حصے کو خطرہ لاحق ہو یا روسی فیڈریشن اتحاد کے کسی اتحادی کے ساتھ تنازع میں آجائے تو نیٹو اپنی پوزیشن تبدیل کرسکتا ہے۔
برطانوی سابق جنرل کا کہنا تھا کہ روس سے نیٹو کا تصادم اس وقت آسان ہوگا اگر ہمارے پاس ایسے حالات کی کچھ تربیت ہو لیکن ہمارے پاس روس سے تصادم کی تربیت نہیں ہے۔
جنرل رچرڈ نے کہا کہ میرے لیے سب سے زیادہ پریشانی کی وجہ یہ ہے کہ ہم روس اور نیٹو کے درمیان جنگ سے بچنے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ نیٹو تیار نہیں ہے۔ اور ہمیں اس پر شرم آنی چاہیے۔
اس سے قبل 13 اپریل کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ماسکو نیٹو کے ساتھ تصادم سے بچنے کی امید رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس نے ہمیشہ کشیدگی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ زاخارووا کے مطابق بہر حال مغرب کی طرف سے کشیدگی بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/86rP90b
No comments