Breaking News

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی، قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔

آج قومی اسمبلی کے ہونیوالے اجلاس کے لیے 6 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، تلاوت اور نعت کے بعد وقفہ سوالات ہوگا ایجنڈے میں تیسرے نمبر پر توجہ دلاؤ نوٹس ہے جب کہ عدم اعتماد کی تحریک چوتھے نمبر پر ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ریڈزون میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کسی بھی جماعت کے کارکنوں کوریڈزون میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی جب کہ اسلام آباد میں آج اور کل ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے اور میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے ووٹنگ والے دن کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ کسی کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق ریڈ زون داخلہ کے لئے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا جبکہ ریڈ زون جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز نصب کئے جائیں گے۔

حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کو راولپنڈی سے سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو بھی اسلام آباد نہیں جانے دیا جائے گا اور اس دن دو مختلف شفٹوں میں مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔

سیکیورٹی کے لئے تین ہزار اہلکار پنجاب پولیس، ایک ہزار ایف سی پہلے سے اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0U5gbkL

No comments