سعودی عرب : معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
سعودی عرب کے وزیرِ خزانہ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انڈونیشیا میں وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہوں کے اجلاس میں سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا سعودی عرب ضرورت مند ممالک اور افراد کی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے یوکرین کے پڑوسی ممالک میں مقیم پناہ گزینوں کو حال ہی میں بھیجی گئی 10 لاکھ ڈالرز کی امداد ا بطور خاص حوالہ دیا۔
اس اجلاس میں فروری میں ہونے والی G20 میٹنگ کے بعد کے معاشی حالات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں روس اور یوکرین کے تنازعے کے بین الاقوامی معیشت پر اثرات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
سعودی عرب کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر فہد المبارک نے ملکی حالات کو سامنے رکھتے ہوئے لچک دار پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا اور سرکلر کاربن اکنانومی کی اپروچ سے فائدہ اٹھانے کی جانب توجہ دلائی۔
اس دوران سعودی وزیر خزانہ کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے علاوہ امریکی وزیرخزانہ جنت یلین سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے معاشی روابط پر بات چیت کی۔
from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UwSTfCx
No comments