Breaking News

یو اے ای: نئے کرنسی نوٹوں کی پہنچان کیا ہے؟ جانئے

متحدہ عرب امارات نےجدید خصوصیات سے آراستہ پانچ اور دس درہم کے نئے پولیمر کرنسی نوٹ جاری کردئیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل بینک آف یو اے ای ( سی بی یو اے ای) نے پانچ اور دس درہم کی مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کئے ہیں، جو پولیمر سے بنے ہیں اور جدید خصوصیات کے حامل ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ روایتی سوتی کاغذ کے بینک نوٹوں کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور دیرپا ہوتے ہیں جو گردش میں دو یا اس سے زائد وقت تک چلتے ہیں، جن کی اہم ترین خصوصیات درج ذیل ہیں۔

چیدہ چیدہ خصوصیات

ان دونوں بینک نوٹوں کی مخصوص خصوصیات میں ایک شفاف ونڈو شامل ہیں جس میں مرحرم بانی والد شیخ زید بن السلطان النہیان کی تصویر اور متحدہ عرب امارات کے قومی نشان کا لوگو شامل ہے۔

نئے نوٹوں میں متحدہ عرب امارات اور ثقافتی علامتوں کے تصاویر ڈیزائن میں شامل ہیں۔

نئے پانچ درہم کے نوٹ کو مارکیٹ میں موجود اسی مالیت کے نوٹ سے مختلف بنایا ہے تاکہ اس کی شناخت کرنے میں آسانی ہو۔

fq2piu5xiaizvjj

عجمان قلعے کی تصویر ایک قدیم یادگار جو متحدہ عرب امارات کے آباؤاجداد کی ثقافتی وراثت کی گواہی دیتی ہے،نوٹ کے سامنے والے حصے پر راس الخیمہ کی امارات میں واقع’ دھیاہ قلعہ’ کی تصویر نوٹ کے پشت پر موجود ہے۔

دس درہم کے نوٹ پر اپنا سبز رنگ برقرار رکھا گیا ہے جو اس وقت زیر گردش دس درہم کا نوٹ کا رنگ ہے، اس کے سامنے مرکزی چہرے پر شیخ زید گرینڈ مسجد کی ایک تصویر ہے ، جو ایک مذہبی، قومی، ثقافتی اور تاریخی نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات: گولڈن اقامہ ہولڈرز کے لیے نئی سہولتوں کا اعلان

اس کے علاوہ ( سی بی یو اے ای) نے نئے کرنسی نوٹوں کو نابینا اور بصارت سے محروم صارفین کو شناخت میں مدد دینے کے لئے بریل میں نمایاں علامتیں شامل کیں گئیں ہیں۔

مذکورہ نوٹ رواں ہفتے ہی مارکیٹ میں لائے جائیں گے، اس موقع پر سی بی یو اے ای کے گورنر کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا باعث فخر ہے، یہ ملکی ترقی اور جدت کی خواہش رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے نئی جہت کا آغاز ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے بینک نوٹ قومی کرنسی کا تیسرا شمارہ ہیں اور اگلے پچاس سالوں میں خاص طور پر مالیاتی اور اقتصادی شعبوں میں قوم کی ترقی اور ورژن کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے ( سی بی یو اے ای) کے مقصد کی عکاسی کرتے ہیں، یہ جاری کردہ نوٹ قبل ازیں 50 درہم پولیمر کی کامیابی کی پیروی کرتے ہیں۔



from عالمی خبریں – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mAvdu6V

No comments