”مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی“
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت سے رجیم چینج کے خلاف نکلنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئے، عوام نے امریکی حمایت سے حکومت کی تبدیلی کے خلاف جذبات دکھائے۔
عمران خان نے کہا کہ مقامی میر جعفروں نے امریکا کی ملی بھگت سے حکومت تبدیل کی، مقامی میر جعفروہ ٹھگ ہیں جو ضمانتوں پر رہا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ملک میں ہوں یا اوورسیز سب نے یہ گٹھ جوڑ مسترد کر دیا۔
Thank you to all Pakistanis for their amazing outpouring of support & emotions to protest against US-backed regime change abetted by local Mir Jafars to bring into power a coterie of pliable crooks all out on bail. Shows Pakistanis at home & abroad have emphatically rejected this
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم کی حمایت میں ملک گیر مظاہرے جاری ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کراچی تا خیبر عوام سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں۔
عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے عوام کی کثیر تعداد شہر شہر، گاؤں گاؤں احتجاج کر رہی ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں عوام کا سخت ردعمل دیکھا جارہا ہے، چند شہروں کی صورت حال کچھ یوں ہیں۔
from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ieuWEmF
No comments