Breaking News

‘عمران خان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا نہ کریں گے’

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے کہہ دیا بیرونی سازش کسی صورت قبول نہیں عمران خان نے قوم کوکبھی مایوس نہیں کیانہ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کامطالبہ ہےامپورٹڈحکومت نامنظور، پاکستان کے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی امپورٹڈ حکومت کےخلاف سڑکوں پرہیں یہ سلسلہ توابھی شروع ہوا ہے بہت آگےتک جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش سےیہ حکومت میں آنے والے ہیں عوام نےاپنافیصلہ سنادیا،ہمیں غلامی قبول نہیں، عمران خان بدھ کوکےپی میں جلسہ کریں گے عوام نے کہہ دیا بیرونی سازش کسی صورت قبول نہیں عمران خان نے قوم کوکبھی مایوس نہیں کیانہ کریں گے۔

دوسری جانب لال حویلی راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کےحالات پیدا ہو گئے ہیں ملک اس طرح نہیں چل سکتا فوری انتخابات کرائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ قربان جاؤں الیکشن کمشنر کہتا ہے 7ماہ تک انتخابات نہیں ہوسکتے بطور سابق وزیرداخلہ کہتاہوں ملک میں دہشت گردی کےخطرات ہیں سندھ جا کر کہوں گا یہ زرداری چور ہے ہروزلال حویلی سےجیل بھروکی تحریک چلاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے سب ایک ہو گئے ہیں ایک عمران خان کےخلاف سارے اکٹھے ہو گئے ہیں میں ساری قوم کو عمران خان کے پیچھےکھڑا کروں گا۔



from پاکستان – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/P8j4EzN

No comments